Site icon Tashakur News

لی مارکیٹ قتل: 6 سالہ بچے کے قتل کیس میں ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لی مارکیٹ قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے گرفتار ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں لی مارکیٹ میں چھ سالہ بچے کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں پولیس نے گرفتار ملزم حمزہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مقتول بچے کا پڑوسی ہے۔ پولیس کے مطابق بچہ پیر کی شام لاپتا ہوا تھا، جس کے بعد تفتیش کے دوران ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا مؤقف ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر بچے کو قتل کرنے کے بعد لاش بوری میں بند کر کے پھینک دی تھی۔

عدالت نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا اور آئندہ سماعت پر مقدمے کی پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ نیپئر میں درج ہے، جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version