چھالیہ اسمگلنگ کے خلاف ضلع کیماڑی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سائیٹ بی کی حدود میں دو سوزوکیاں اور ایک کار سے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد کر لیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرکے 40 ہزار روپے نقد بھی قبضے میں لے لیے۔
پولیس کے مطابق پہلی سوزوکی سے 3,600 باکس نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد ہوا، جبکہ گاڑی میں موجود ملزم محمد شفیع کو گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری سوزوکی سے 4,560 باکس نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد کیا گیا۔ اس کارروائی میں زیشان اور اکرم نامی دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے تیسری کارروائی کے دوران ایک کار سے 600 باکس نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد کرکے آیت اللہ نامی ملزم کو بھی حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائیوں میں مجموعی طور پر 8,760 باکس نان کسٹم پیڈ چھالیہ، 40 ہزار روپے نقد رقم اور تین گاڑیاں قبضے میں لی گئیں۔ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گرفتار ملزمان، برآمد شدہ سامان اور گاڑیوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

