Site icon Tashakur News

گٹکا ماوا: گلستانِ جوہر پولیس نے چوری شدہ موٹر سائیکل پر فروخت کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے

گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے تھانہ گلستانِ جوہر نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکل پر مضرِ صحت گٹکا ماوا فروخت کر رہے تھے، جنہیں دورانِ گشت کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت احمداللہ ولد ولی محمد اور احمد ولد بختیار خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے ایک سرقہ شدہ موٹر سائیکل اور تیار شدہ مضرِ صحت گٹکا ماوا برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی موٹر سائیکل نمبری KOS-2349 تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔ موٹر سائیکل کو تحویل میں لے کر اس کی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ان کے ممکنہ نیٹ ورک اور دیگر سرگرمیوں سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں۔

ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار دونوں ملزمان اس سے قبل بھی منشیات فروشی اور بلوہ کے مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں، جبکہ ان کے مجرمانہ ریکارڈ کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Exit mobile version