Site icon Tashakur News

ہوائی فائرنگ: ماڈل کالونی پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتار

ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضلع کورنگی کی ماڈل کالونی پولیس نے ایک ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مہران ڈپو شیٹ نمبر 1 میں فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رہا تھا، جسے گشت کے دوران موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت بلال محمد بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک 222 بور رائفل، ایک 9 ایم ایم پستول، 10 زندہ راؤنڈز اور دونوں ہتھیاروں کے لائسنس برآمد ہوئے، جبکہ جائے وقوعہ سے 17 فائر شدہ خول بھی قبضے میں لے لیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 222/2026 درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ دفعہ 337-H(ii) پاکستان پینل کوڈ اور 24 آرمز ایکٹ کے تحت تھانہ ماڈل کالونی میں درج کیا گیا ہے۔

ترجمان ضلع کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Exit mobile version