ملک بدری کی مہم کے تحت ٹرمپ انتظامیہ نے غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے مطابق جون کے آخری پانچ روز کے دوران 10 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ادارے کے مطابق زیرِ حراست افراد کی مجموعی تعداد اب تقریباً 39 ہزار ہو گئی ہے۔
امریکی حکام نے کہا کہ مہم کا ہدف سنگین جرائم میں ملوث غیرقانونی تارکین وطن ہیں۔ ان میں قتل، جنسی جرائم، بچوں سے زیادتی، گینگ سرگرمیوں اور دہشت گردی سے متعلق مقدمات میں مطلوب افراد شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ایسے افراد کو امریکی قوانین کے تحت ملک بدر کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

