Tashakur News

گٹکا ماوا شاہراہِ نور جہاں پولیس کی کارروائی، تین ملزمان گرفتار

Shahrah-e-Noor Jahan Police seize gutka and mawa during an operation in Karachi.

گٹکا ماوا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شاہراہِ نور جہاں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے دورانِ گشت ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار افراد کی شناخت محمد فاروق ولد محمد اسلم، محمد فرخ ولد شفیع اللہ اور طارق علی ولد رحمت علی کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پانچ پیکٹ آداب برآمد ہوئے۔

کارروائی کے دوران 20 پیکٹ انڈین خشک ماوا بھی قبضے میں لیے گئے۔

پولیس نے 420 پیکٹ تیار گٹکا ماوا بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔

ملزمان کے قبضے سے 28 کلوگرام کچی چھالیا بھی برآمد کی گئی۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version