شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ماڈل کالونی پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ضلع کورنگی پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے ایک شیشہ کیفے پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران مبینہ طور پر شیشہ اور دیگر مضرِ صحت اشیا برآمد کی گئیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ابرار ولد محمد نواز، شہباز ولد صالح محمد اور علی ولد امیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 14 شیشے (حقے)، 17 مختلف رنگوں کی پائپس، 15 فلٹر پائپس، 25 پیکٹ مختلف فلیورز اور ایک پیکٹ کوئلہ برآمد کیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ ماڈل کالونی میں مقدمہ نمبر 219/2026 درج کر لیا ہے۔ مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 269، 270 اور 34 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

