واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں عوام کی بڑی تعداد اور ان کے لیے جذباتی اظہار دیکھ کر حیران رہ گئے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ Axios کے ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ یہ سمجھتے تھے کہ ایرانی عوام آیت اللہ علی خامنہ ای سے نفرت کرتے ہیں، تاہم جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت اور ان کے جذباتی ردعمل نے انہیں حیران کر دیا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر وہ چاہتے تو خامنہ ای کے جنازے میں موجود تمام افراد کو نشانہ بنا سکتے تھے، لیکن ایسا نہیں کیا کیونکہ ان کے بقول اس صورت میں مذاکرات کے لیے کوئی فریق باقی نہیں رہتا۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران اور امریکا نے باہمی اتفاق سے مذاکرات میں عارضی وقفہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم انہوں نے اس وقفے کی مدت یا آئندہ مذاکرات کے شیڈول سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

