Site icon Tashakur News

دیمتری میدودیف روسی وفد نے تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقات کی، ایران کے لیے حمایت کا اظہار

Dmitry Medvedev during his visit to Tehran for meetings with Iranian officials.

Dmitry Medvedev attends an official event in Tehran.

روس کی سلامتی کونسل کے سربراہ دیمتری میدودیف نے کہا ہے کہ روس، آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی وفات پر ایرانی عوام کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

دیمتری میدودیف اعلیٰ سطح کے روسی وفد کی قیادت کرتے ہوئے تہران پہنچے۔ وفد نے ایرانی رہنما کی تدفین کی تقریبات میں شرکت کی۔

تعزیتی تقریب کے بعد جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی وفات نے ایرانی قوم کو متحد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی بیرونی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے خلاف جدوجہد میں ایرانی قوم فاتح بن کر ابھرے گی۔

ایران اور روس کے تعلقات

دورے کے دوران روسی وفد نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی۔

صدر پزشکیان نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک معاہدوں پر تیزی سے عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی، تجارتی، توانائی اور ٹرانزٹ کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جانا چاہیے۔

Exit mobile version