Site icon Tashakur News

ایم اے جناح روڈ: مذہبی ریلی کے باعث نمائش چورنگی سے کیپری سینما جانے والا راستہ بند

ایم اے جناح روڈ: کراچی میں مذہبی ریلی کے باعث نمائش چورنگی سے کیپری سینما جانے والا راستہ ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق مذہبی ریلی کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ ٹریفک کو نمائش چورنگی سے شاہراہِ قائدین کی جانب موڑا جا رہا ہے تاکہ مرکزی شاہراہ پر دباؤ کم کیا جا سکے۔

حکام نے بتایا کہ نوائے وقت چورنگی کی جانب سے آنے والی گاڑیوں کو پیپلز چورنگی کی طرف ڈائیورٹ کر دیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار مختلف مقامات پر موجود ہیں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

Exit mobile version