Site icon Tashakur News

حج رجسٹریشن پہلے 11 روز میں 2 لاکھ سے زائد افراد نے آن لائن اندراج مکمل کر لیا

Pakistani pilgrims completing Hajj registration through the official online portal and mobile application.

Pilgrims complete online Hajj registration through Pakistan's official web portal and mobile app.

حج رجسٹریشن کے پہلے 11 روز میں 2 لاکھ سے زائد افراد نے آن لائن اندراج مکمل کر لیا۔ وزارتِ حج نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

وزارت کے مطابق ایک لاکھ 80 ہزار عازمین نے ویب پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کرائی۔

مزید 24 ہزار افراد نے موبائل ایپ استعمال کرتے ہوئے اپنا اندراج مکمل کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد نے سرکاری حج اسکیم کا انتخاب کیا۔

49 ہزار درخواست گزاروں نے نجی حج اسکیم کو ترجیح دی۔

صوبہ پنجاب سے 95 ہزار افراد نے رجسٹریشن کرائی۔

سندھ سے 63 ہزار افراد نے آن لائن اندراج مکمل کیا۔

خیبر پختونخوا سے 28 ہزار افراد نے رجسٹریشن کرائی۔

اسلام آباد سے 9 ہزار افراد نے درخواست جمع کرائی۔

اعلامیے کے مطابق بلوچستان سے 5 ہزار 500 افراد نے رجسٹریشن مکمل کی۔

آزاد کشمیر سے ایک ہزار 200 افراد نے اندراج کرایا۔

گلگت بلتستان سے 600 عازمین نے بھی رجسٹریشن کرائی۔

وزارتِ حج کے مطابق رجسٹرڈ عازمین میں ایک لاکھ 19 ہزار مرد شامل ہیں۔

خواتین کی تعداد 84 ہزار 500 ریکارڈ کی گئی ہے۔

Exit mobile version