گٹکا ماوا کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران کراچی کے ضلع کورنگی میں لانڈھی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 35 پڑیاں مضر صحت ماوا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق کارروائی اندرون روڈ، الحبیب گراؤنڈ کے قریب لانڈھی نمبر ساڑھے پانچ میں کی گئی۔ ملزم کی شناخت گوہر عباس ولد محمد احمد کے نام سے ہوئی۔
حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف تھانہ لانڈھی میں سندھ گٹکا ماوا (امتناع) ایکٹ کی دفعہ 8(1) کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔ اس کے خلاف زمان ٹاؤن تھانے میں 2020، 2022 اور 2025 کے دوران گٹکا ماوا اور متعلقہ قوانین کے تحت متعدد مقدمات درج ہو چکے ہیں۔
پولیس نے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی افسر کے حوالے کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق مقدمے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔

