Tashakur News

محرم سیکیورٹی پر ایڈیشنل آئی جی کا اجلاس، افسران کی کارکردگی کو سراہا

Additional IG Karachi chairs high-level meeting on Muharram security arrangements

کراچی پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کی۔ اجلاس کراچی پولیس آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی، ضلعی ایس ایس پیز اور ایس ایس یو کمانڈنٹ نے شرکت کی۔

ایڈیشنل آئی جی نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹریفک مینجمنٹ اور مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا اور انہیں شاباش دی۔

آزاد خان نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیمیں نظم و ضبط کے ساتھ اپنی کارکردگی برقرار رکھیں۔

Exit mobile version