Site icon Tashakur News

ہوائی فائرنگ: کیماڑی میں فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، غیر قانونی پستول برآمد

ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے ضلع کیماڑی کی سعید آباد پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم جمال احمد کو حب ریور روڈ پر صورتی قبرستان کے قریب مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کیماڑی پولیس نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا ایک پستول برآمد کیا گیا، جو جانچ کے دوران بغیر لائسنس پایا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 337H(ii) اور سندھ آرمز ایکٹ کی دفعہ 23(I)A کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Exit mobile version