عدالت نے اکثریتی فیصلے میں ٹرمپ انتظامیہ کو بعض مائیگرنٹس کی ملک بدری اور کچھ افراد کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے اختیارات دے دیے۔
امریکا کی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بعض مائیگرنٹس کی ملک بدری کی اجازت دے دی۔
عدالت نے انتظامیہ کو یہ اختیار بھی دیا کہ وہ بعض افراد کو امریکا میں داخل ہونے سے روک سکے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے ایک اور اہم فیصلہ بھی سنایا۔
اس فیصلے کے تحت ٹرمپ انتظامیہ ہیٹی اور شام کے ہزاروں پناہ گزینوں کا قانونی تحفظ ختم کر سکتی ہے۔
یہ افراد ایک دہائی سے زائد عرصے سے امریکا میں رہائش پذیر ہیں۔
انہیں انسانی بنیادوں پر وہاں رہنے اور کام کرنے کی اجازت حاصل تھی۔
سپریم کورٹ کے نو رکنی بینچ میں چھ ججوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے مؤقف کی حمایت کی۔
تین ججوں نے فیصلے سے اختلاف کیا۔
اختلافی نوٹ میں جسٹس سونیا نے کہا کہ سرحد پر پناہ کی درخواست دینا امریکا میں داخلے کے مترادف سمجھا جانا چاہیے۔

