Site icon Tashakur News

پاک فوج: پاکستان ایران عسکری و سیاسی قیادت میں ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر اتفاق

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی صورتحال، امن اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی صدر نے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا۔ انہوں نے تنازعات کے پرامن حل اور فریقین کے درمیان افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی پاکستانی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

دونوں فریقین نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

Exit mobile version