Tashakur News

محرم سیکیورٹی: ایڈیشنل آئی جی کراچی کا ڈسٹرکٹ سینٹرل کا دورہ، فول پروف انتظامات کی ہدایت

Additional IG Karachi reviews security arrangements for Muharram processions in District Central.

محرم سیکیورٹی کے سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے المحسن امام بارگاہ، خیر العمل امام بارگاہ اور بوہرہ کمیونٹی کی حسامی مسجد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی پلان اور تعینات اہلکاروں کی کارکردگی کا معائنہ کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی نے منتظمین سے ملاقات بھی کی اور محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے باہمی تعاون کے ساتھ کام کریں۔

آزاد خان نے واضح کیا کہ مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ محرم سیکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ سیکیورٹی نظام مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ کسی بھی غفلت یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پولیس چیف نے کہا کہ کراچی پولیس قیامِ امن اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے اور تمام اقدامات جاری رکھے گی۔

Exit mobile version