Tashakur News

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کا امام بارگاہوں کا دورہ

SSP District Central reviews security arrangements at Imam Bargahs in Karachi.

کراچی میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، پولیس کو الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری۔

کراچی کے ضلع سینٹرل میں محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے انچولی، فیڈرل بی ایریا بلاک 20 اور سمن آباد میں امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے سیکیورٹی انتظامات اور پولیس کی تعیناتی کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران ایس ڈی پی او گلبرگ منیشا روپیتا نے بریفنگ دی۔

انہوں نے سیکیورٹی پلان، نفری کی تعیناتی اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

ایس ایس پی نے اِنر اور آؤٹر کارڈن کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے روف ٹاپ ڈپلائمنٹ اور پولیس پکٹس کی صورتحال کو بھی چیک کیا۔

ایس ایس پی نے سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ عزاداروں کو پرامن ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

Exit mobile version