Site icon Tashakur News

سہانا خان شادی کا جوڑا دوبارہ پہننے پر عالیہ بھٹ کی معترف

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے عالیہ بھٹ کی نیشنل ایوارڈز کی تقریب کے لیےکسی نئے جوڑے کا انتخاب کرنے کے بجائےاپنی شادی کی ساڑھی دوبارہ پہننے پر تعریف کر دی۔

 سہانا خان نے حال ہی میں ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران رول ماڈلز کی انسان کی زندگی میں اہمیت کے بارے میں بات کی۔

شاہ رخ خان کی صاحبزادی نے عالیہ بھٹ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی شادی کی ساڑھی دوبارہ نیشنل ایوارڈز کے لیے پہنی اور بطور ایک مشہور شخصیت ان کا یہ اقدام مجھے لگتا ہے کہ ناقابلِ یقین اور ایک انتہائی ضروری پیغام تھا۔

سہانا خان نے کہا کہ اگر عالیہ بھٹ اپنی شادی کی ساڑھی دوبارہ پہن سکتی ہیں تو پھر ہمیں بھی ہر پارٹی کے لیے نیا جوڑا خریدنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ جو کپڑے ہمارے پاس موجود ہیں اُنہی میں سے کوئی جوڑا دوبارہ پہن سکتے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ نئے کپڑے تیار کرتے ہوئے بھی آلودگی پیدا ہوتی ہے جو ہمارے ماحول کو بہت متاثر کرتی ہے جس کا ہمیں احساس نہیں اور اس بات کو سمجھنا بہت اہم ہے۔

Exit mobile version