Site icon Tashakur News

عدالت نے عمران کان اور بشریٰ بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دیتے ہوئے دونوں کو 7،7 سال قید کی سزا سنادی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

عدالت نے بانی و سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران کان اور بشریٰ بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دیتے ہوئے دونوں کو 7،7 سال قید کی سزا سنادی۔

سینئر سول جج قدرت اللہ اڈیالہ جیل میں بانی و سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بانی چیئرمین کےوکلاء کی جانب سے دائر بریت کی درخواست مسترد کر دی گئی، وکلاء صفائی کی جانب سے دائرعدالتی دائرہ اختیار کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت تقریبا 14 گھنٹےتک جاری رہی ہے۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرسینئرسول جج قدرت اللہ نے فیصلہ محفوظ کیا فیصلہ تھا، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی نےکمرہ عدالت میں 342 کا بیان ریکارڈ کرادیا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 13 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا تھا وکلاء صفائی نےعون چودھری،خاورمانیکا،مفتی سعید اور ملازم لطیف پرجرح مکمل کی گئی۔

Exit mobile version