Site icon Tashakur News

دوسری لڑکیوں کو دیکھنے پر خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ کی آنکھ میں سوئی ماردی

امریکا میں ایک خاتون نے دوسری لڑکیوں کو دیکھنے پر اپنے بوائے فرینڈ کی آنکھ میں کتوں کی ویکسین والی سوئی ماردی۔

یہ حیرت انگیز واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا جہاں 44 سالہ سینڈرا جمنیز نے اپنے بوائے فرینڈ پر دوسری لڑکیوں کو دیکھنے پر اُس کی آنکھوں میں ‘ریبیز زدہ سوئی’ سے حملہ کیا۔

متاثرہ  شخص نے پولیس کو طلب کرکے بتایا کہ جمنیز سے اس بات پر جھگڑا ہورہا تھا کہ میں نے دوسری لڑکیوں کی طرف دیکھا، اسی دوران اس نے اپنے کتوں کی ویکسین کی سوئی آنکھ میں ماردی۔

جمنیز نے مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کے اوپر چھلانگ لگائی جو کہ صوفے پر لیٹا تھا، اس کی آنکھ پر حملہ کرکے وہ فوراً ہی گھر سے بھاگ کھڑی ہوئی۔

بعد ازاں متاثرہ شخص کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، پولیس نے جب جمنیز کی تلاش شروع کی تو وہ اپنی گاڑی کے اندر سوتی ہوئی ملی، جب اس سے حملے کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تو جمنیز نے دعویٰ کیا کہ اس کے بوائے فرینڈ نے خود ہی یہ زخم لگائے۔

Exit mobile version