Site icon Tashakur News

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے مطلع ابر آلود رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ درجہ حرارت معتدل رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
نگہبان رمضان پیکج سے ڈھائی کروڑ افراد مستفید، مریم نواز

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق رات کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو فضا میں نمی کی زیادتی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم نسبتاً خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ابر آلود موسم کے باعث درجہ حرارت میں معمولی کمی برقرار رہ سکتی ہے، جبکہ شہریوں کو موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Exit mobile version