Site icon Tashakur News

الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو ایف بی آر میں بنیادی اصلاحات سے روک دیا

تَشَکُّر نیوز

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ایف بی آر میں اصلاحات روکنے سے متعلق حکومت کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس کے مطابق میڈیا میں رپورٹ ہوا ہے کہ حکومت ایک آرڈیننس کے ذریعے ایف بی آر میں بنیادی اصلاحات لانا چاہتی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ حکومتی اداروں میں اصلاحات حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے اور ان اصلاحات کا مقصد اداروں اور حکومتی کارکردگی بہتر بنانا ہوتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 230  کے تحت نگران حکومت کا دائرہ اختیار محدود ہے اور نگران حکومت کا دائرہ کار سیکشن 230 میں واضح کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version