Site icon Tashakur News

گورنر سندھ کی پی پی پی کے جنرل سیکریٹری سے ملاقات، باہمی تعاون پر زور

محمد نہال ہاشمی نے اپنے حالیہ عہدے کے آغاز کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

آئی جی سندھ کا کیو آر ایف فورسز کو ہمہ وقت تیار رکھنے کا فیصلہ

ملاقات کے دوران سینیٹر وقار مہدی نے گورنر سندھ کے منصب سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی اور ملک و صوبے کی سیاسی صورتحال، عوامی فلاح و بہبود اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے ملاقات میں صوبے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مؤثر اقدامات کے ذریعے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے عوامی خدمت اور صوبے میں امن و خوشحالی کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Exit mobile version