Site icon Tashakur News

امریکا میں پہلی مرتبہ مجرم کو نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت دیدی گئی

ویب ڈیسک

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست الاباما میں قتل کے مجرم کو نائٹروجن گیس کے ذریعے موت کی سزا دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق الاباما میں مجرم کے پہنے ماسک میں نائٹروجن گیس چھوڑی گئی۔

اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ 40 منٹ سے بھی کم وقت میں اسمتھ کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسمتھ کو 1989 میں ایک مبلغ کی اہلیہ کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ امریکی ریاستوں الاباما، اوکلا ہاما اور مسی سپی میں نائٹروجن گیس سے سزائے موت کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے نائٹروجن گیس سے سزائے موت کو غیر انسانی فعل قرار دیا ہے۔

Exit mobile version