Site icon Tashakur News

امام الحق نے اہلیہ کے نام پیغام شیئر کر دیا

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے اہلیہ کے نام پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔

25 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے کھلاڑی نے شادی کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے لیے شیئر کی ہیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں امام الحق نے اہلیہ انمول محمود کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کے نام لکھے گئے محبت بھرے پیغام میں لکھا ہے کہ ہم ناصرف پوری زندگی کے ہم سفر بن گئے بلکہ ہم نے اپنی دوستی کے رشتے کو بھی مضبوط کیا ہے جو ہمیشہ سے ہماری محبت کی کہانی کی بنیاد ہے۔

کرکٹر نے لکھا ہے کہ میں نے ناصرف اپنی بہترین دوست سے شادی کی بلکہ آپ کے دل میں اپنا گھر بھی ہمیشہ کے لیے پایا ہے۔

Exit mobile version