Site icon Tashakur News

جاوید عالم اوڈھو نے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے بعد جاوید عالم اوڈھو نے باضابطہ طور پر انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ وہ سندھ پولیس کے 86ویں آئی جی مقرر ہوئے ہیں۔
مددگار-15 کا بروقت ایکشن ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار مسروقہ موبائل برآمد

سینٹرل پولیس آفس کراچی (سی پی او) پہنچنے پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کو سندھ پولیس کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

چارج سنبھالنے کے بعد آئی جی سندھ نے پولیس کے شہداء کی یادگار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

بعد ازاں جاوید عالم اوڈھو نے سی پی او میں اعلیٰ پولیس افسران سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، امن و امان کی صورتحال اور پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

Exit mobile version