Site icon Tashakur News

کورنگی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار اسلحہ اور موبائل فون برآمد

تھانہ کورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
کراچی کسٹمز کی کارروائی 8 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت زبیر ولد انوار حسین کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے ایک پسٹل 30 بور بمعہ راؤنڈ، ایک موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 765/2025 کے تحت دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے اور اسے مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version