Site icon Tashakur News

سڈنی مسلمان شہری احمد ال احمد نے دہشت گرد کو پکڑ کر کئی جانیں بچائیں

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی بیچ پر پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے میں 43 سالہ مسلمان شہری احمد ال احمد نے اپنی جان پر کھیل کر حملہ آور کو قابو پایا اور متعدد افراد کی جانیں بچائیں۔
کراچی کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن (KCRA) کے سالانہ انتخابات مکمل، سمیر قریشی صدر منتخب

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق، واقعے میں دو افراد نے ساحل پر شہریوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور تقریباً 30 زخمی ہوئے۔ احمد ال احمد، جو سڈنی میں ایک دکان پر پھل فروخت کرتے ہیں اور دو بچوں کے والد ہیں، نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کا اسلحہ چھین کر لوگوں کی جانیں محفوظ بنائیں۔

اس دوران احمد پر بھی دو گولیاں لگی ہیں، لیکن اسپتال ذرائع کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں اور احمد ال احمد کی بہادری کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

Exit mobile version