Site icon Tashakur News

پاکستان میں جس کی حکومت ہوتی ہے وہ اپنے بندے پی سی بی میں لے آتا ہے: جاوید میانداد

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں کہیں ایسا نہیں ہوتا جیسا پاکستان میں ہوتا ہے،کرکٹ کے فروغ کے لیےکام کرنا ہوگا۔

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جو بھی بنے ملک اور کرکٹ کی ترقی کے لیےکام کرے، پاکستان میں جس کی حکومت ہوتی ہے بورڈ میں وہ اپنے بندے لےکر آتاہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر اُنہیں موقع دیا جائے تو وہ سب ٹھیک کردیں گے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ  سندھ پریمیئرلیگ سندھ کا ٹیلنٹ فروغ  دینےکا ذریعہ بنے گی، ایس پی ایل سے سندھ کے کرکٹرز کو  فائدہ ہوگا۔

Exit mobile version