Site icon Tashakur News

کراچی میں اسلحہ نمائش پر سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پہلا مقدمہ درج

کراچی میں پولیس نے سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کی مدد سے جدید اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کی نشاندہی کرتے ہوئے شہر میں اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کارروائی؛ آئی جی سندھ کا پولیس ٹیم کو شاباش

ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ کے مطابق آئی جی سندھ نے ہدایت کی تھی کہ اسلحے کی نمائش کے خلاف کارروائی کے لیے بھی سیف سٹی کیمروں کا استعمال کیا جائے، جس کے بعد پہلی عملی کارروائی عمل میں آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہین کمپلیکس کے قریب نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ جدید اسلحہ نمایاں طور پر لے کر گھوم رہا تھا، جس کی فوٹیج کی مدد سے گاڑی کا سراغ لگایا گیا اور گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی جی سیف سٹی کے مطابق گرفتار گارڈ کے خلاف آرام باغ تھانے میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے، اور اس اقدام کا مقصد شہر میں غیرضروری اسلحہ نمائش کی روک تھام کو مؤثر بنانا ہے۔

Exit mobile version