Site icon Tashakur News

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا جماعت اسلامی کے بیان پر ردعمل

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے شہر کو احتجاج اور دھرنوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

کسٹمز انفورسمنٹ کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فونز اور چھیڑ چھاڑ شدہ لینڈ کروزر برآمد

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کو نعروں اور بیانات سے نہیں بلکہ عملی کاموں سے ترقی ملتی ہے۔ ’’جنہوں نے برسوں شہر پر سیاست کی، وہ آج کارکردگی کا لیکچر دے رہے ہیں‘‘، ڈپٹی میئر کا کہنا تھا۔

سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ریکارڈ خالی ہے، نہ کوئی منصوبہ، نہ زمینی خدمت۔ ’’پیپلزپارٹی نے شہر میں ترقیاتی کام کیے، جبکہ جماعت اسلامی نے صرف شور مچایا اور جلسے کیے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’جو لوگ ہمیشہ احتجاج کی سیاست کرتے رہے، وہ آج خدمت کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ کراچی کے شہری جانتے ہیں کہ کون کام کرتا ہے اور کون صرف سیاست‘‘۔

ڈپٹی میئر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے شہر کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں اور شہریوں نے اس خدمت کا صلہ ووٹ کی شکل میں دیا ہے۔

Exit mobile version