Site icon Tashakur News

بلوچستان مختلف مقامات سے چار افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

بلوچستان میں دو مختلف مقامات سے چار افراد کی لاشیں ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ مقامی رہائشیوں نے انتظامیہ کو سڑک کنارے پھینکی گئی لاشوں کی اطلاع دی، جس پر پولیس ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو ضلعی اسپتال منتقل کیا۔
ٹرمپ کا ’فیز ٹو‘ جلد شروع ہونے کا دعویٰ اسرائیلی حملوں جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہ ہو سکی

پولیس کے مطابق تین لاشیں سڑک کے کنارے پڑی ہوئی تھیں، جنہیں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں افراد لہڑی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے اور آپس میں کزن تھے۔

ایک اور لاش زہری تحصیل کے علاقے سموآنی سے ملی، جس پر گولیوں کے متعدد نشانات تھے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مزید طبی جانچ کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

Exit mobile version