Site icon Tashakur News

سمندر کے راستے ایران جانے میں ملوث 14 ملزمان گرفتار ایف آئی اے کی بڑی کارروائی

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
دبئی ایئر شو حادثے کے بعد آرمینیا نے بھارتی جنگی طیارے کی خریداری معطل کر دی

گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع سے ہے، جن میں سے 4 گوجرانوالہ، 2 فیصل آباد، 2 حافظ آباد، 5 لوئر دیر اور باقی صوابی، مردان اور مالاکنڈ کے رہائشی ہیں۔ ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی سرحد پار کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور گرفتاریوں کے لیے تمام تر وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version