Site icon Tashakur News

ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کی تعارفی میٹنگ کرائم کنٹرول اور عوامی خدمت پر زور

ایس ایس پی کورنگی جناب فدا حسین جانوری نے اپنی تعیناتی کے بعد آج ایس ایس پی آفیس کورنگی میں ایک تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں ایس پی شاہ فیصل، ایس ڈی پی اوز اور ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
کراچی میں یرغمال بناکر ڈکیتیاں کرنے والا گروہ گرفتار 44 لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد

میٹنگ میں ایس ایس پی کورنگی نے ضلع کورنگی کے امن و امان، پولیس کارکردگی، کرائم ٹرینڈز اور جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کرائم کنٹرول، آرگنائزرڈ کرائم اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

فدا حسین جانوری نے افسران کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، فوری رسپانس اور مؤثر پولیسنگ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت، کوتاہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور افسران عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کریں۔

میٹنگ کے اختتام پر کورنگی پولیس کے افسران نے عزم ظاہر کیا کہ ضلع کورنگی کے امن و امان، شہریوں کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے اپنی تمام تر بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

Exit mobile version