Site icon Tashakur News

وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت چار جوان وطن پر قربان

پاک فوج کے جانباز افسران اور جوانوں نے وطنِ عزیز کی سلامتی کے لیے ایک بار پھر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید نے وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال: کابینہ میں ایم کیو ایم کا بلدیاتی بل زیر غور، وزیراعظم کی مکمل حمایت

لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر ایک نڈر، بہادر اور وطن پر مر مٹنے کا جذبہ رکھنے والے جانباز افسر تھے، جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کر دی۔

اسی آپریشن میں نائیک خوشدل خان، نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقدیر نے بھی دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔

شہداء نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور مادرِ وطن کے دفاع میں آخری سانس تک ڈٹے رہے۔ قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، جو وطن کی سلامتی اور امن کے لیے قربان ہوئے۔

Exit mobile version