Site icon Tashakur News

ملیر سٹی میں شاہین فورس کی کارروائی دو منشیات فروش گرفتار چرس اور نقد رقم برآمد

تھانہ ملیر سٹی کی حدود میں شاہین فورس نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی ایس ایس پی ضلع ملیر کی خصوصی ہدایت پر کی گئی۔
عزیز آباد فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت پولیس نے ملزم گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شاہد اور واجد کے قبضے سے 1 کلو 1140 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور فروخت کی رقم برآمد کی گئی۔ دونوں ملزمان علاقے میں خفیہ طور پر منشیات فروخت کر کے نوجوانوں کو تباہی کی طرف دھکیل رہے تھے۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ دونوں ملزمان پولیس کی مطلوبہ فہرست میں شامل اور عادی جرائم پیشہ ہیں، جن کے خلاف پہلے سے متعدد مقدمات درج ہیں، جن میں شامل ہیں:

FIR No. 147/20 U/S CNSA 6/9B PS Malir City

FIR No. 407/21 U/S CNSA 6/9C PS Malir City

FIR No. 541/24 U/S CNSA 6/9(2)3 PS Malir City

پولیس نے ضابطے کے تحت نیا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے تاکہ منشیات کے نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

Exit mobile version