Tashakur News

آل کراچی ریئلٹرز ایسوسی ایشن کی عامر نواز وڑائچ سمیت سندھ بار کونسل کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

آل کراچی ریئلٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین راحیل ہارون اور ان کی کابینہ نے سندھ بار کونسل انتخابات 2025-2030 میں کامیاب ہونے والے تمام وکلا، بالخصوص عامر نواز وڑائچ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
آرٹس کونسل کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 جاری — دنیا بھر کے فنکاروں کی شرکت، میوزک، ڈانس اور تھیٹر سے شہر کی رونقیں بحال

چیئرمین راحیل ہارون نے وکلاء برادری کی جانب سے جمہوری روایات کے تسلسل اور پرامن انداز میں انتخابات کے انعقاد کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ عامر نواز وڑائچ کی شاندار کامیابی قانون کی بالادستی، وکلاء کے حقوق کے تحفظ اور عدلیہ کی مضبوطی کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

چیئرمین راحیل ہارون نے امید ظاہر کی کہ عامر نواز وڑائچ نہ صرف سندھ بھر کے وکلاء بلکہ کراچی کے ریئلٹرز کی فلاح و بہبود کے لیے بھی مؤثر کردار ادا کریں گے۔

آخر میں آل کراچی ریئلٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور کابینہ اراکین نے سندھ بار کونسل کے تمام اضلاع سے منتخب ہونے والے نمائندوں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں انصاف کی فراہمی اور وکلاء و ریئلٹرز برادری کی فلاح کو مقدم رکھیں۔

Exit mobile version