Site icon Tashakur News

ملیر کینٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے حساس ادارے کا افسر جاں بحق

ملیر کینٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں حساس ادارے کے افسر ایوب جاں بحق ہوگئے۔
پاکستان سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، ایک روز میں 10 ہزار 700 افراد افغانستان روانہ

پولیس کے مطابق، حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ایوب موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متوفی ایوب حساس سرکاری ادارے کے ملازم تھے اور ایئرپورٹ پر ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔

پولیس نے ڈمپر ڈرائیور انور خان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیور کا لائسنس دو ہفتے قبل ایکسپائر ہو چکا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات اور ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔

Exit mobile version