Tashakur News

کراچی ائیرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

تشکر نیوز کے مطابق پاکستان کسٹمز نے کراچی ائیرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان کے مطابق تھائی لینڈ سے آنے والے ایک پارسل سے 5 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 1.69 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی بینچ ٹوٹ گیا

اسی طرح بیلجیئم سے موصول ہونے والے ایک پارسل سے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی MDMA (ایکسٹسی) کی 1,945 گولیاں برآمد ہوئیں، جو نہایت مہارت سے ویکیوم کلینر (Vacuum Cleaner) کے اندر چھپائی گئی تھیں۔

ترجمان کے مطابق دنیا بھر میں ای۔کامرس کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث بین الاقوامی سامان کی ترسیل میں اضافہ ہوا ہے، جس سے مجرمانہ نیٹ ورکس منشیات کی اسمگلنگ کے لیے ڈاکی نظام کو استعمال کرنے لگے ہیں۔

پاکستان کسٹمز کی مؤثر نگرانی اور جدید اسکیننگ نظام کے باعث بڑی مقدار میں غیر قانونی منشیات ملک میں داخل ہونے سے پہلے ہی پکڑی جا رہی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کسٹمز انٹرنیشنل میل سمیت تمام ممکنہ ذرائع سے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کڑی نگرانی اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

Exit mobile version