Site icon Tashakur News

کراچی کے علاقے کورنگی سیکٹر 50 اے میں دو روز قبل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 17 سال کامحمد آیان دوران علاج چل بسا

(تشکُّر نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی سیکٹر 50 اے میں دو روز قبل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 17 سال کامحمد آیان دوران علاج چل بسا

رپورٹ کے مطابق آیان بدھ کی شام گھر کے باہرکرکٹ کھیل رہا تھا،ملزمان نے ایک لڑکے سے موبائل فون چھینا اور فرار ہوتے ہوئے گولی چلائی جس سے آیان شدید زخمی ہوا اور اب اسپتال میں دم توڑ گیا

آیان کی موت نے اہل محلہ کو غمگین کر دیا ،مقتول آیان تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا، علاقہ مکینوں کا دعویٰ ہے کہ علاقے میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں عروج پر ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ زمان ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا ہے ،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے ۔

واضح رہے کہ کراچی میں رواں ماہ اسٹریٹ کرمنلز نے اب تک 8 افراد کی جان لے لی ہے۔

Exit mobile version