Site icon Tashakur News

پاکستان اور نیدرلینڈز ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان آئندہ برس شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواست پر ملتوی کی گئی ہے۔

ہائی پرفارمنس منیجر نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ رونالڈ لیفبریو کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے شیڈول اور کھلاڑیوں کے ورک لوڈ پر سیریز ملتوی کی گئی۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق سیریز ملتوی ہونے کی خبر سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

Exit mobile version