Site icon Tashakur News

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ایکشن پر محکمہ معدنیات پنجاب نے 202 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی

لاہور: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ایکشن پر محکمہ معدنیات پنجاب نے مالی بے ضابطگیوں میں ملوث افراد سے 202 کروڑ روپے وصول کرلیے۔ محکمے نے ریکوری رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ارسال کردی ہے۔

کوٹری بیراج پر پانی کی سطح بلند، ڈاؤن اسٹریم میں زمیندار بند پر دباؤ، زرعی زمینیں زیرآب

رپورٹ کے مطابق اسٹورز آئٹمز کی مد میں 65 لاکھ روپے جبکہ ایک ٹھیکیدار سے 35 لاکھ 19 ہزار روپے وصول کیے گئے۔ اسی طرح غیر قانونی طور پر کوئلہ نکالنے پر 5 کروڑ 58 لاکھ 50 ہزار روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی۔

مزید برآں نمک کی کم قیمت مقرر کرنے پر 13 کروڑ 69 لاکھ 59 ہزار روپے کے آڈٹ پیرا کو بھی سیٹل کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version