Site icon Tashakur News

پی ٹی آئی سے جے یو آئی شیرانی گروپ کا اتحاد ختم

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ کا اتحاد ختم ہو گیا۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی شیرانی گروپ اتحادی نہیں رہے۔

یاد رہے کہ جے یو آئی شیرانی کے مولانا گل نصیب نے بلے کے نشان کی واپسی کو قانونی فیصلہ قرار دیا تھا۔

مولانا گل نصیب نے کہا تھا کہ جب پی ٹی آئی وکلاء دفاع نہ کر سکے تو سپریم کورٹ کا کیا قصور، سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے۔

Exit mobile version