Site icon Tashakur News

سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

مسعود الرحمان عثمانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

تشکُّر نیور

سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

علامہ مسعود الرحمان کو 5 جنوری کو اسلام آباد میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا جبکہ واقعے میں ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔

پولیس نے بتایاکہ مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے ایک فوٹیج کی مدد سے 4 ملزمان کی نشاندہی کی تھی

ولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی اور اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا اور گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے

Exit mobile version