Site icon Tashakur News

پارٹی ٹکٹوں میں غیر منصفانہ تقسیم پر آج تحریک انصاف کراچی کا ہر ورکر اپنے چئیرمین سے انصاف مانگ رہا ہے ڈپٹی جنرل سیکٹری سید علی حسین زیدی استحکام پاکستان پارٹی

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

استحکام پاکستان پارٹی کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکٹری سید علی حسین زیدی کا کہنا ہے کے تحریک انصاف کراچی میں ٹکٹوں کی غیر منصافانہ تقسیم پر آج تحریک انصاف کا ہر دیرینہ کارکن سراپا احتجاج ہے اور اپنی ہی پارٹی میں انصاف کا متلاشی ہے اور اپنے چئیرمین سے انصاف مانگ رہا ہے جب تحریک انصاف اپنے ہی کارکنان کو انصاف نہیں دے سکتی تو عام عوام کو کیا انصاف دے گی.. کراچی میں اپنے بھائیوں دوستوں کو ٹکٹ سے نوازا گیا اور جن کی پارٹی کے لئے قربانیاں تھیں انہیں نظر انداز کیا گیا اور موروثی سیاست سب کے سامنے آگئی کارکنان اب بھی ہوش کے ناخن لی‍ں تحریک انصاف اب وہ تحریک نہیں رہی جہاں انصاف تھا اب موروثی سیاست ہو رہی ہے اور ٹکٹوں کی اس باندربانٹ میں سب ملوث ہیں…
کراچی کے عوام استحکام پاکستان پارٹی کی طرف جوق در جوق آرہے ہیں انشااللہ کراچی سے سرپرائز دینگے…

Exit mobile version