Tashakur News

شمالی بحر ہند میں پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی مشترکہ مشق

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر اور امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس فٹزجیرالڈ کے درمیان شمالی بحر ہند میں مشترکہ بحری مشق PASSEX کا انعقاد کیا گیا۔
قانون سے بالاتر کوئی نہیں منصفانہ ٹرائل یقینی بنایا جائے شبلی فراز کا چیف جسٹس کو خط

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون، پیشہ ورانہ ہم آہنگی، اور آپریشنل مہارت کو فروغ دینا تھا۔ مشق کے دوران مختلف پیشہ ورانہ سرگرمیاں انجام دی گئیں جن سے باہمی مشقوں، بحری رابطوں اور مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز میں بہتری آئی۔

ترجمان نے کہا کہ اس نوعیت کی مشقیں علاقائی استحکام، بحری سلامتی، اور بحر ہند میں امن و تعاون کو فروغ دینے کے لیے نہایت اہم ہیں۔ ان مشقوں سے دونوں بحری افواج کے درمیان اعتماد اور شراکت داری میں اضافہ ہوتا ہے۔

پاک بحریہ خطے میں امن، استحکام اور میری ٹائم تعاون کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں مؤثر طریقے سے انجام دیتی رہے گی۔

Exit mobile version