Site icon Tashakur News

سوشل میڈیا پر لین دین کی ویڈیو وائرل ٹریفک کانسٹیبل عزیز حیدر معطل

ضلع سٹی کے آرام باغ ٹریفک سیکشن کے کانسٹیبل عزیز حیدر کی لین دین سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی ٹریفک سٹی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ اہلکار کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا ہے۔
مادرِ ملت فاطمہ جناح کی 57ویں برسی قوم کا عظیم محسنہ کو خراجِ عقیدت

ویڈیو میں کانسٹیبل عزیز حیدر کو سڑک کنارے مبینہ طور پر شہریوں سے لین دین کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا۔

ایس ایس پی ٹریفک سٹی کا کہنا ہے کہ ایسے اہلکار محکمہ پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں، اور ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بدعنوانی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ کانسٹیبل عزیز حیدر کے خلاف محکمانہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔

Exit mobile version