Site icon Tashakur News

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

6 کاروائیوں کے دوران 57 کلو منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر بذریعہ پرواز نمبر EK-613 بحرین جانے والے مسافر سے 2.3 کلو آئس برآمد۔

باچا خان ایئرپورٹ پر پرواز نمبر QR-601 کے ذریعے دوحہ جانے والے مسافر سے 1.40 کلو آئس برآمد۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 91 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد۔

ملزم پرواز نمبر PK-257 کے ذریعے شارجہ کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔

جی ٹی روڈ پبی کے قریب 45 کلو ہیروئن برآمد، دو افغان باشندے گرفتار۔

لکپاس ٹول پلازہ کوئٹہ کے قریب 5 کلو کرسٹل برآمد، دو ملزمان گرفتار۔

حیات آباد پشاور کے قریب تین ملزمان سے مجموعی طور پر 3 کلو چرس برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف

Exit mobile version