Site icon Tashakur News

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی، فلسطین اور عالمی امن پاکستان کی ترجیحات میں شامل

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے جولائی 2025 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔ اس موقع پر ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان یو این چارٹر کی روشنی میں عالمی تنازعات کے پرامن حل کا حامی ہے۔

پاپوش نگر کا “خلفائے راشدین چوک” کچرہ کنڈی میں تبدیل، عوامی بے حسی اور بلدیاتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ مذاکرات، سفارت کاری اور ثالثی کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر مکالمے (ڈائیلاگ) کے فروغ کی پالیسی کی حمایت کرتا ہے اور اقوام کے درمیان امن کے قیام کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان اپنی صدارت کے دوران فلسطین کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر اجاگر کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان او آئی سی اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے ہونے والے اجلاس کی صدارت بھی کرے گا۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ دنیا میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر پاکستان مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، اور عالمی امن و استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔

Exit mobile version